ابنا: ارنا کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی اور ترکی کے وزیر خارجہ احمد داود اوغلو نے دونوں ممالک کے تعلمات کے فروغ کو مثبت قرار دیتے ہوئے سیاسی،اقتصادی اور ثقافتی روابط کو مزید فروغ دینےپر تاکید کی۔ایران کے وزیر خارجہ نے مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے تعلقات کے فروغ کیلئے اعلی حکام کے عزم کو اہم قرار دیا ۔ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی نے اسی طرح علاقائی صورتحال خاص طور سے شام کے بارے میں علاقائی ممالک کے عوام کی رائے کا احترام کئے جانے سے متعلق ایران کےاصولی موقف کیجانب اشارہ کرتے ہوئے غیر ملکی عدم مداخلت اور گفتگوکے ذریعے مسائل کو حل کرنے کیلئے عوامی مطالبات کو مد نظر رکھنے پر تاکید کی۔ترکی کے وزیر خارجہ احمد داود اوغلو نے اس ملاقات میں ایران اور ترکی کے تعلقات کو اہم قرار دیتے ہوئےعلاقائی خاص طور سےشام اور مصرکے بارے میں اپنے ملک کا موقف پیش کیا۔واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ کل ترکی کے مختصر دورے پر روانہ ہوئے تھے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
12 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 440069
اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی کے وزرا خارجہ نے اہم علاقائی اوردونوں ممالک کے باہمی تعلقات کے فروغ پر تاکید کی۔